10 ستمبر 2011 - 19:30

ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے کی ورلڈ سروس کے سربراہ محمد سرافراز نے طالبان گروہ کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا پروردہ قرار دیا ہے۔

ابنا: محمد سرافراز نے اپنی کتاب " تحریک طالبان : پیدائش سے خاتمے تک " کی تقریب رونمائی میں کہا کہ طالبان گروہ بہت مختصر سے وقت میں منظر عام پر آیا ، حکومت کی اور گيارہ ستمبر کے واقعہ کے بعد اس کا شیرازہ بکھر گيا۔سرافراز نےافغانستان کے مجاہدین کے درمیان اختلافات میں شدت کو طالبان گروہ کی پیدائش کا سبب قراردیا اور کہا کہ طالبان نے اس زمانے میں امریکہ اور سعودی عرب کی پشت پناہی اور متحدہ عرب امارات کی مالی مدد سے افغانستان کے قبائلی سرداروں کو اپنا ہم نوا بنا لیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ گيارہ سمتبر کے واقعہ کے بعد افغانستان کے عوام امریکہ کی فوجی موجودگي کے مخالف ہیں اور فوجی بھی اس موجودگي کے خلاف ہیں۔...........

/169